68 سالہ سعودی شہزادے سلطان بن سلمان نے 25 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

جمعرات مئی 15:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) 68 سعودی شہزادے سلطان بن سلمان نے 25 سالہ لڑکی سے نکاح کے لیے 50 ملین درہم حق مہر ادا کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق 68 سالہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ لڑکی سے شادی کر لی ۔

سلطان بن محمد نے اس لڑکی سے شادی کے لیے 50 ملین درہم کی بھاری رقم حق مہر کے طور پر ادا کی ۔ کویت کے شہر برج الشایا کے فور سیزن ہوٹل میں شان و شوکت سے ہونے والی اِس شادی کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔ ٹویٹر کے ایک صارف امل عبدل نے اس شادی سے متعلق تفصیلات اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شائع کی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس شادی میں 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں کی بارات تھی جبکہ دلہن کو ہیروں کے تحائف دیئے گئے جس کے شادی کے جوڑے پر بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔


خیال رہے کہ سلطان بن سلمان سعودی رائل ایئرفورس کے پائلٹ بھی رہے ہیں۔

شہزادے سلطان بن سلمان کی شادی کے زیورات کی ویڈیو ملاحظہ کریں :

Your Thoughts and Comments