حالیہ فیس بک اسکینڈل کی محور برطانوی کمپنی دیوالیہ ہو گئی

مذکورہ کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا سے متعلق اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا

جمعرات مئی 23:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)الیکٹرانک ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی برطانوی کمپنی کیمبرج اینیلیٹیکا نے اپنا معمول کا کام روکتے ہوئے دیوالیہ پن کی درخواست دے دی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق اسی کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا سے متعلق اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اپنے دیوالیہ پن کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس کے گاہک مسلسل کم ہوتے جا رہے ہیں اور قانونی تنازعات میں اس کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کے معاوضے بہت زیادہ ہیں۔

فیس بک کی انتظامیہ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اس کمپنی نے غیر قانونی طور پر قریب ستاسی ملین صارفین کے نجی کوائف تک رسائی حاصل کر کے انہیں امریکی صدارتی انتخابی مہم میں موجودہ صدر ٹرمپ کے حق میں استعمال کیا تھا۔

Your Thoughts and Comments