امریکہ،ا سمگلنگ کا نیا طریقہ دریافت،کتوں کا استعمال ہونے لگا

کولیمبین ڈاکٹر پر کتوں کی انتڑیوں میں منشیات سمگلنگ کا الزام عائد

جمعرات 3 مئی 2018 23:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)امریکہ میں سمگلنگ کا نیا طریقہ کار دریافت کر لیا گیا، کتوں کی انتڑیوں میں منشیات سمگل کی جانے لگی، منشیات سمگلنگ میں کولمبین ڈاکٹر ملوث پایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکہ میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے ایک ڈاکٹر پر منشیات کی امریکہ ا سمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈاکٹر نے مائع ہیروئن کے پیکٹوں کو کتے کے پِلّوں کی آنتوں میں چھپایا تھا۔ نیویارک کے مشرقی حصّے میں استغاثہ کے دفتر کے مطابق ملزم آندریس لوپیز کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں طلب کیا گیا جہاں اس پر ہیروئن امریکہ لانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کئے گئے۔ 38 سالہ لوپیز کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے۔استغاثہ کے ذرائع کے مطابق قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں کولمبیا کے ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ لوپیز 10 برس سے زیادہ عرصے سے امریکہ منشیات لانے کی سازش میں شریک ہے۔