بھارت،5برسوں میں 23ہزار بھارتی بنک دھوکہ دہی کا شکار،ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرد برد

جمعرات 3 مئی 2018 23:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)بھارت میں گذشتہ 5سالوں میں 23ہزار بھارتی بنک دھوکہ دہی کا شکار ہوئے،ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے 23ہزاربینک دھوکہ دہی کے شکار ہوئے جہاں سے گزشتہ 5برسوں کے دوران ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی۔

(جاری ہے)

آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے سوال کے جواب میں ریزرو بینک نے کہا کہ اپریل 2017سے یکم مارچ 2018تک 5152بینک دھوکہ دہی کے معاملے سامنے آئے۔

2016-17میں یہ اندازہ5000 کروڑسے زیادہ تھا۔اس دوران سب سے زیادہ 28459کروڑ روپے کے بینک گھپلوں کے معاملات سامنے ا?ئے۔2016-17میں 5076معاملوں میں بینکوں کے ساتھ23933کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔2013سے یکم مارچ2018کے دوران ایک لاکھ اور اس سے زیادہ رقم نکلوانے کے معاملے میں دھوکہ بازی کے 23866واقعات پیش آئے۔آرٹی آئی سے ملنے والے جواب کے مطابق ان معاملات میں 100718کروڑ روپے کی رقم نادہندگان کے مابین پھنس کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :