مسافر طیاروں کے درمیان خوفناک تصادم

منگل 15 مئی 2018 19:17

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) ترکی کے استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے،تاہم مسافروں کی خوش قسمتی سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول ائیرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ترکی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ابھی ہوائی اڈے پر اترا ہی تھا کہ پیچھے سے آنے والے جنوبی کوریا کا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ترکی ائیرلائن کے طیارے کی دم سے ٹکرا گیا۔