افغانستان، کرکٹ اسٹیڈیم پر دہشت گردانہ حملہ،10 افراد جاں بحق،49 زخمی

ہفتہ مئی 22:19

جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)افغان کرکٹ اسٹیڈیم پر دہشت گردانہ حملے میں10 افراد جاں بحق اور49 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ اسٹیڈیم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جب کہ دیگر 45 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغان شہر جلال آباد میں یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے اس وقت کیا گیا، جب یہاں رمضان کپ کے سلسلے میں ایک میچ جاری تھا اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔

حکام کے مطابق اس حملے میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ فی الحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں ہیں۔ گزشتہ برس سمتبر میں دارالحکومت کابل میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے حملے میں تین افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

Your Thoughts and Comments