لاہور، سوتیلی ماں نے 14 سالہ بیٹی پر ظلم کی انتہا کردی، پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

ہفتہ مئی 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)صوبائی دارلحکومت کے علاقہ باغبانپورہ میں سوتیلی ماں نے 14 سالہ بیٹی پر ظلم کی انتہا کردی،سحرش کو زنجیروں کے ساتھ باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں سوتیلی ماں نے 14 سالہ بیٹی سحرش کو زنجیروں کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشا نہ بنایا ۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments