تحریک انصاف کے بڑوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،جہانگیر ترین شریک نہیں ہوئے

بدھ 23 مئی 2018 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)تحریک انصاف کے بڑوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ‘تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈکااجلاس ہوا جس میں اسد عمراور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کل کی ناراضی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد سے امیدواروں کے انٹرویوکئے جارہے ہیں،اجلاس میں اسد عمر اور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ جہانگیر ترین پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مداخلت کرنی پڑی اور دونوں رہنمائو ں کو اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی۔