چائے والا 30منٹ کا کھرب پتی کہلایا

بنک نے غلطی سے چائے والے کے اکائونٹ میں 149کھرب منتقل کر دئیے،30منٹ بعد ہی غلطی کا سدھار کر لیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 21:53

ہریدوار(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)بھارت میں چائے والا 30منٹ کا کھرب پتی کہلایا،بنک نے غلطی سے چائے والے کے اکائونٹ میں 149کھرب منتقل کر دئے اور 30منٹ بعد ہی غلطی کا سدھار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میںمتوسط طبقے کا چائے والا دیکھتے ہی دیکھتے کھرب پتی بن گیا۔ کھاتے میں کھربوں روپئے کا مسیج دیکھ اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا لیکن یہ خوشی صرف آدھے گھنٹے تک رہی۔

بینک نے بھول سدھار کرتے ہوئے اسکے کھاتے سے رقم منتقل کرلی۔

(جاری ہے)

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوگیا اور اسے صحیح کرلیا گیا۔ شہر کے اشراف ٹولہ کے پنٹو پرائیویٹ روڈویز بس اڈے پر چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ دوپہر الہ آباد بینک کے کھاتے سے روپے نکالا تھا، جس کا مسیج آیا ۔اس کے ساتھ بیلنس میں بتایا گیا کہ اسکے کھاتے میں رقم قریب 149 کھرب روپئے جمع دکھایا گیا۔ اس کو دیکھ کرچائے والا خوش ہوگیا۔ کئی لوگوں کو اس بابت معلومات دیںحالانکہ بینک ملازمین نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے اس کے کھاتے سے قریب 30 منٹ بعد رقم کی واپس لے لی۔ بعد میں دوبارہ آئے مسیج میں اس کے کھاتے میں صرف 1789 روپئے دکھائے گئے، جس سے اس کی خوشیوں پر بٹہ لگ گیا۔

متعلقہ عنوان :