نگران وزیراعلیٰ پنجاب، بزنس مین اور سابق سینئر بیوروکریٹ سمیت4نام زیر غور

حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دو ،دو نام تجویز،پیر کو پھر بیٹھک ہوگی

ہفتہ مئی 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے لاہور کے ایک بزنس مین اور سابق سینئر بیوروکریٹ سمیت4نام زیر غور ہیں،حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دو دو نام تجویز کئے گئے ہیں جن پر مزید مشاورت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج نوازشریف جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید عمران خان سے ملاقات کریں گے اور حتمی مشاورت کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی آئندہ بیٹھک پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات2018ء کے سلسلے میں نگران حکومت کے قیام اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حکومت پنجاب اور حزبِ اختلاف میں مشاورت کی گئی جس میں حکومت اور اپوزیشن نے دو دو نام تجویز کئے ہیں۔لاہور کے ایک بزنس مین اور ایک سابق سینئر بیوروکریٹ سمیت کل4ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آج سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ حتمی مشاورت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی آئندہ ملاقات کل پیر کے روز ہوگی۔

Your Thoughts and Comments