سعودی داخلی عازمین کیلئے ٹرین اور پروازوں کے نرخوں میں اضافہ

مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات کا ٹھیکہ اسپین کی کمپنی سے ختم کرکے چین کو دے دیا،وزارت بلدیات

منگل 29 مئی 2018 12:46

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء)سعودی وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کیلئے مشاعر مقدسہ ٹرین اور پروازوں کے نرخ بڑھا دیئے۔ یہ فیصلہ دونوں اداروں کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے رکن اور ترجمان محمد القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت بلدیات و دیہی امور نے مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات کا ٹھیکہ اسپین کی کمپنی کے ساتھ ختم کرکے چین کو کمپنی کو دے دیا ہے۔ نیا ٹھیکہ ایک ارب 200 ملین ریال میں دیاگیا ہے۔ مشاعر مقدسہ ٹرین سے استفادہ کا مکمل پیکیج 250 ریال سے بڑھا کر 400 ریال کردیاگیا جبکہ پرواز کا ٹکٹ 2200 ریال سے بڑھا کر 2465 ریال کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :