کوکا کولا انڈسٹری نے جاپان میں پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا

مشروب کا مقصد نوجوانوں باالخصوص خواتین صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے

منگل مئی 17:30

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) کوکا کولا انڈسٹری نے جاپان میں پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا، مشروب کا مقصد نوجوانوں خصوصا خواتین صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکا کولا نے جاپان میں اپنا پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا ہے۔ لیموں کے ذائقے والے اس مشروب کا نام الکوپوپ ہے۔

کوکا کولا نے جو کہ امریکی کمپنی ہے، پیر کو تین لیمن ڈرنکس کی فروخت شروع کی۔اس مشروب کا مقصد نوجوانوں خصوصا خواتین صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔مقامی مارکیٹ بکنے والے معروف مشروبات خواتین صارفین میں بھی مقبول ہیں۔اپنی کمپنی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشروبات کی تیاری میں بہت خیال رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ انھیں ملک کے معروف ڈرنک چو ہی ڈرنک کی مانند ہے جس میں مقامی طور پر پسند کیے جانے والے انداز اور مختلف پھلوں کے ذائقے کو شامل کیا گیا ہے۔

چوہی شوچو ہائی بال کا مخفف ہے اور اسے بیئر کا متبادل سمجھا جاتا ہے اور یہ خواتین میں بہت مقبول ہے۔مقامی کمپنیاں جن میں سنٹورے، آساہی اور کرن شامل ہیں اس وقت مارکیٹ میں حاوی ہیں۔جاپان میں چکوترے یا لیموں کے کھٹاس بھرے ذائقے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور اب لیموں وہ ذائقہ ہے جسے کوکا کولا نے اپنے مشروب میں متعارف کروایا ہے۔90 کی دہائی میں الکوپوپ یورپ اور برطانیہ میں بہت معروف ہوئی تھی۔

لیکن یہ مشروبات متنازع تھیں کیونکہ کہا جاتا تھا کہ اس سے نوجوانوں کو سافٹ ڈرنک کی صورت میں الکوحل کے زیادہ استعمال کی ترغیب ملتی ہے۔'چو ہی' شوچو ہائی بال کا مخفف ہے اور اس کو بیئر کے متبادل کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ مشروب خواتین میں بہت مقبول ہے۔جاپان کی مشروبات بنانے والی بڑی کمپنیاں کیرن، سنٹوری اور آساہی مختلف ڈرنکس بناتی ہیں اور وہ مسلسل نئے نئے ذائقے متعارف کروانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔

جیسے جیسے نوجوان نسل صحت کے بارے میں فکرمند ہوتی جا رہی ہے کوکا کولا فزی ڈرنکس سے پانی اور چائے کی جانب بھی بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ ایلکوپوپ سے مراد عام طور پر میٹھی لیکن الکوحل ڈرنک لی جاتی ہے۔ 90 کی دہائی میں ہوچ، ریف، سمرنوف آئس اور بکارڈی بریزر بہت مشہور ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments