جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی

منگل 29 مئی 2018 23:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) جرمنی میںسیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی۔ جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں 35 سالہ شخص نے ایک مقامی انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگائی۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق اس کا بظاہر مقصد خودکشی کی کوشش تھی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص ہاتھ میں وہ نوٹیفکیشن پکڑے ہوئے تھا جس میں اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔ اس نے وہاں کام کرنے والی دو خواتین سے مدد کی درخواست بھی کی اور پھر اپنے بیگ سے دو بوتلیں نکال کر خود پر انڈیلیں اور آگ لگا لی۔ اس شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :