اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹر مرزا آفریدی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

جمعہ 1 جون 2018 23:03

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹر مرزا آفریدی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیریسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست گزار کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔