خلیجی ملک کا شہر ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والا شہر بن گیا

دبئی سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے پہلے 10شہروں میں شامل، دبئی میں کم از کم ماہانہ تنخواہ 3ہزار447ڈالر ہے: جرمن ڈوئچے بنک

ہفتہ 2 جون 2018 00:26

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) خلیجی ملک کا شہر ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والا شہر بن گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے پہلے 10شہروں میں شامل، دبئی میں کم از کم ماہانہ تنخواہ 3ہزار447ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سب سے اہم اور امیر ترین شہر دبئی ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

جرمن ڈوئچے بنک کی جاری کردہ رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے پہلے 10شہروں میں شامل کر لیا گیا، دبئی میں کم از کم ماہانہ تنخواہ 3ہزار447ڈالر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے ڈوئچے بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کردیئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سال بھر کے دوران سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈوئچے بنک ہرسال مئی میں عالمی نرخ میپ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں مہنگائی، ملازمین کی تنخواہیں، شہریوں کی اوسط آمدن اورٹیکسوں سمیت دیگر امور پر بحث کی جاتی ہے۔ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جرمن بینک ڈوئچے کی جانب سے ایک اور رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جرمن بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شہر جہاں پر ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں کم سے کم 3 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں سب سے زیادہ مشاہرے دینے والے شہروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

ایسے دس شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دبئی کا نام بھی شامل ہے جہاں سرکاری ملازمین کو ماہانہ کم سے کم 3 ہزار 447 ڈالر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ یوں دبئی لندن، سنگاپور اور فرینکفرٹ جیسے شہروں سے بھی آگے ہے۔