امریکی پادری کی خواہش خدا کا حکم،چندہ اکٹھا کر کے چوتھا جیٹ طیارہ خریدا جائے

پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں اور پھر سفرکریں،پادریوں کو تیز رفتار ذرائع آمدو رفت استعمال کرنے چاہئیں تاکہ بائبل کی تعلیمات ہر کونے میں پہنچائی جا سکے،پادری جیس ڈوپلانٹس

جمعہ 1 جون 2018 18:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)امریکی پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ خدا نے حکم دیا ہے کہ چندہ اکٹھا کر کے چوتھا جیٹ جہاز خریدو، پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں اور پھر سفرکریں،پادریوں کو تیز رفتار ذرائع آمدو رفت استعمال کرنے چاہئیں تاکہ بائبل کی تعلیمات ہر کونے میں پہنچائی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ انھیں ان کا چوتھا جیٹ جہاز خریدنے کے لیے چندہ دیں کیوں کہ انہیں ایسا کرنے کے لیے خدا وند کی جانب سے حکم دیا گیا ہے۔جیس ڈوپلانٹس نے بتایا کہ انھیں خدا نے کہا ہے کہ وہ پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں۔

(جاری ہے)

امریکی میں کسی پادری کا جہاز رکھنا غیرمعمولی نہیں ہے، لیکن اس چندے کی درخواست نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے کہا ہے کہ انھیں اس پر یقین نہیں آ رہا اور وہ بائبل کی آیات کا حوالہ دے رہے ہیں جن میں حرص اور 'جعلی پیغمبروںسے خبردار کیا گیا ہے۔کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ رقم غریبوں کی مدد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں 68 سالہ ڈوپلانٹس یوں وضاحت کرتے ہیں: 'آپ جانتے ہیں میرے پاس تین مختلف جیٹ جہاز رہے ہیں، میں نے انھیں استعمال کیا ہے اور انھیں یسوع مسیح کے لیے چلایا ہے۔

'بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس طیارے نہیں ہونے چاہییں۔ میرا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس ہر ممکن وسیلہ ہونا چاہیے، ہر ممکنہ ذریعہ، تاکہ انجیل کو دنیا بھر تک پہنچایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ جو جیٹ انھوں نے 12 سال قبل خریدا تھا وہ ان کے لیے اب موزوں نہیں رہا کیوں کہ وہ بلا رکے پرواز نہیں کر سکتا اور انھیں ایندھن کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :