ڈاکٹر عاصم حسین کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے،نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ان کے کیس میں سمجھوتہ ہو جائے گا پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے،نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ان کے کیس میں سمجھوتہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے انتخابی سیاست سے مایوس ہو کر کہا کہ اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہییآئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لونگا، الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں، نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ان کے کیس میں سمجھوتہ ہو جائے گا