نہ بھینس، نہ گائے، نہ ہی بکری، سعودی عرب کا وہ جانور جس کا دودھ امریکا میں بے حد پسند کیا جانے لگا

امریکہ میں سعودی اونٹنیوں کا دودھ مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا; رپورٹ، امریکی صارفین گایوں کے دودھ کے مقابلے میں سعودی اونٹنیوں کے دودھ کو ترجیح دے رہے ہیں

جمعہ 1 جون 2018 18:34

لواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)امریکہ میں سعودی اونٹنیوں کا دودھ مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا، امریکی صارفین گایوں کے دودھ کے مقابلے میں سعودی اونٹنیوں کے دودھ کو ترجیح دے رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مارکیٹ میں سعودی اونٹنیوں کا دودھ غیر معمولی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صارفین گایوں کے دودھ کے مقابلے میں سعودی اونٹنیوں کے دودھ کو ترجیح دے رہے ہیں۔سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مالکان نئی تبدیلی پر خوش ہیں ۔ اب تک سعودی اونٹنیوں کا دودھ بیرون مملکت نہ بھیجنے کا معمول تھا۔بعض حضرات طبی استعمال کیلئے اونٹنی کا دودھ استعمال کرتے تھے ۔ حالیہ ایام میں یہ بات ثابت ہوئی کہ اونٹنی کا دودھ مکمل غذا ہے اور انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

متعلقہ عنوان :