عید کی خریداری پر بازاروں میں رش ،جیب تراشوں کی موجیں لگ گئیں

جمعہ 15 جون 2018 18:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) عید کی خریداری پر بازاروں میں رش بڑھتے ہی جیب تراشوں کی موجیں لگ گئیں ،جیب تراش خواتین کے پرس نکالنا معمول بن گیا اردو بازار‘ بلاک 4-3-2 اور اسی طرح مختلف بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتے ہی وارداتیئے بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے لوگوں کی جیبیں وغیرہ کاٹنا شروع کردی ہیں اسی طرح بیرون شہروں کو جانیوالا افراد کو لوٹنے والے گروہ بھی سرگرم ہیں جو مسافروں کو افطاری وغیرہ کا چکمہ دیکر انہیں نشہ آور اشیاء پلا کر لوٹ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے ایسے لوگوں کی سرکوبی کیلئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں اور شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ کہیں پر مشکوک شخص دیکھیں تو وہ اس کی فوری طور پولیس یا 15 کو دیں تاکہ ایسے لوگوں کی سرکوبی کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :