فلپائنی فوج کی اسلامک اسٹیٹ کے نئے سربراہ ابو ڈار کے خلاف کارروائی

پیر 18 جون 2018 12:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء)فلپائن کی فوج نے اسلامک اسٹیٹ کے نئے سربراہ ابو ڈار کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، فوج نے جہادیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی کی۔غیر ملکی میڈیاس کے مطابق فلپائن کی افواج نے لانا جنوبی میں اسلامک اسٹیٹ کے حامی جنگجوں کے خلاف تازہ کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے پیر کے دن بتایا کہ ملکی فوج نے اس جنوبی شہر میں موجود جہادیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی کی۔ ملکی فوج زیادہ تر علاقوں میں ان جنگجوں کو شکست دے چکی ہے لیکن اب بھی کچھ مقامات پر ان جنگجوں کے کچھ حامی ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں۔ منیلا حکومت کے مطابق اس کارروائی میں اس گروہ کے نئے سربراہ ابو ڈار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :