سعودی عرب اور خلیج میں 83 برس کا طویل ترین چاند گرہن دیکھا جائے گا

27 جولائی 2018 بروز جمعہ ہونے والے اس چاند گرہن کے عمل کا کٴْل دورانیہ 100 منٹوں سے زیادہ ہو گا

اتوار 22 جولائی 2018 15:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 جولائی 2018ء)آئندہ ہفتے سعودی عرب میں گزشتہ 83 برسوں کا طویل ترین چاند گرہن ہو گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے الزعاق نے بتایا کہ 27 جولائی 2018 بروز جمعہ ہونے والے اس چاند گرہن کے عمل کا کٴْل دورانیہ 100 منٹوں سے زیادہ ہو گا اور یہ نصف کرہ ارض پر مختلف سطح پر دیکھا جا سکے گا۔

سعودی عرب اور خلیج میں یہ چاند گرہن مکمل طور پر دیکھا دیکھا جائے گا جو رات نوبچ کر چوبیس منٹ سے شروع ہو کر رات ایک بج کر انیس منٹ تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ چاند گرہن ایک فلکیاتی مظہر ہے۔ یہ اٴْس وقت رونما ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی رخ میں آ جاتے ہیں اور زمین کا سایہ چاند سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی کو چٴْھپا لیتا ہے۔