بارشیں اب رکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مردان، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اتوار 22 جولائی 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 جولائی 2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مردان، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، سرگودھا،کوہاٹ، بنوں، قلات، مکران ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔ اتوار کی صبح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔