ٹی 20میں شکست : سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی شدید تنقید ، دلچسپ تبصرے ، پاکستانی بلے باز زیادہ لمبی بیٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں اس لیے کرکٹ میں اس سے بھی مختصر فارمیٹ متعارف کروایا جائے، آئی سی سی کو مشورہ ، ٹاس ہم جیتے میچ نیوزی لینڈ حساب برابر

ہفتہ جنوری 08:42

ٹی 20میں شکست : سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی شدید تنقید ، دلچسپ تبصرے ..

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء)پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 اور سیریز میں شکست پر مایوس پاکستانی کرکٹ شائقین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا یا اور کئی دلچسپ تبصرے کیے۔95 رنز کی بڑی شکست پر جواد امجد نامی ٹوئٹر صارف کو آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ پاکستانی بلے باز زیادہ لمبی بیٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں اس لیے کرکٹ میں اس سے بھی مختصر فارمیٹ متعارف کروایا جائے۔

ابتحاج عوان نامی شخص نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کچھ بچوں کو گیند اور بیٹ پکڑے دکھایا گیا اور ساتھ میں یہ لکھا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہم سے بھی ایک میچ کھیل لے۔ایک خاتون ٹوئٹر صارف ماریہ فتح نے پہیلی پوچھنے کے انداز میں لکھا کہ 'دو پڑوسیوں نے دو پڑوسیوں کو شکست دے دی۔

۔۔اگر آپ سمجھ سکیں تو۔'صفدر شہزاد اور محمد ارسلان نامی ٹوئٹرصارفین نے شکست پر کپتان شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صفدر شہزاد نے شکست پر لوگوں کو خوش ہونے کی منطق سمجھاتے ہوئے شاہد آفریدی کے حوالے سیلکھا کہ 'ٹاس ہم جیت گئے اور میچ نیوزی لینڈ جیت گیا حساب برابر ہوگیا۔ شاہد آفریدی'جب کہ محمد ارسلان نے آفریدی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'ہماری اخلاقی فتح ہوئی ہے کیونکہ ٹاس ہم نے جیتی تھی…'ٹوئٹر صارف حسام احمد نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی بلے باز اور انڈین باوٴلرز کا حال ایک جیسا ہے کیونکہ ایک بیٹنگ نہیں کر سکتیاور دوسروں کو باوٴلنگ نہیں آتی۔

Your Thoughts and Comments