مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پرعزم

اداکارہ نے سکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے مہوش حیات پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں

منگل 20 اگست 2019 14:14

مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پرعزم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) اداکارہ مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کے لیے پٴْرعزم ہیں اور انہوں نے سکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔

مہوش حیات کے مطابق فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پٴْرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہئے۔مہوش حیات پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مہوش نے بتایاکہ یہ بہت پیچیدہ اور مشکل کردار ہے تاہم اس فلم کی کہانی بہت متاثر کن ہے اور ہماری موجودہ اور آئندہ آنے والی نسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی خدمات اور ان کی جدوجہد کو دیکھیں۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا کام کررہی ہیں بلکہ وہ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم گلوبل چیریٹی پینی اپیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بھی کوششیں کررہی ہیں۔اس مقصد کے لیے مہوش حیات اگلے سال لندن میں منعقد ہونے والی میراتھان میں حصہ لیں گی اور صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کریں گی۔ مہوش حیات نے لوگوں سے اپیل کہ ہے کہ وہ اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی