آن لائن کلاسز سے طلباء کا قیمتی وقت بچایا گیا،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

جمعہ 17 جولائی 2020 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے باامر مجبوری تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے، آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء کا قیمتی وقت بچایا گیا، تاہم تعلیم و تربیت کے وہ تقاضے آن لائن کلاسز کے ذریعے پورے نہیں ہو سکتے جو براہ راست درس و تدریس کے ذریعے ممکن ہیں، انہوں نے منہاج القرآن کے جملہ تعلیمی اداروں بشمول کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل اور فیکلٹی ممبرز سے کہا ہے کہ میٹرک اور ایف اے کے امتحانات پاس کرنے والے طلباء و طالبات کی داخلوں کے حوالے سے بھرپور رہنمائی کی جائے اور ان کا مزیدقیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا اور تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ منہاج القرآن کے جملہ تعلیمی ادارے، تعلیم اور تربیت دونوں کے احسن انداز میں تقاضے پورے کررہے ہیں،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز دین اور دنیا دونوں کی تعلیم مہیا کررہا ہے اور کالج ہذا کے طلباء معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جامعہ الازہر مصر میں بھی سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور  میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..