ٓآئین کی رو سے ہر پاکستانی شہری کا حق ہے کہ ان کو ان کی مذہبی تعلیم ملے،یہ ریاست کی ذمہ داری ہے،ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی نمائندے

منگل 26 اگست 2014 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئین کی رو سے ہر پاکستانی شہری کا حق ہے کہ ان کو ان کی مذہبی تعلیم ملے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ حق اپنے ہر شہری تک پہنچائے محکمہ تعلیم اپنے طور پر ہر ممکن کو شش کر رہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی بہتری ہو تاکہ ہم ہر بچے تک معیاری تعلیم پہنچا سکیں ان خیالات کااظہار ایڈیشنل سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان محمد طیب لہڑی ، سید انور شاہ، ممتاز سماجی کارکن اور وکیل رہنما ء وسیم کامران، سماجی رہنماء حاجی محمد وطن یار خلجی،رضوان کاسی، اقلیتی رہنماء سردار جسبیر سنگھ ، کمل کمار، سنتوش کمار، الیاس اندریاس، شیزان ولیم،حمید اللہ کاکڑ عنایت رند، صلاح الدین جمالی و دیگر نے غیر سرکاری تنظیم ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتما م بلوچستان کے اسکولوں میں اقلیتی بچوں کو اسلامیات پڑھانے اور اخلاقیات کے مضموں کی کتابوں اور اساتذہ کی عدم موجودگی پرکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ مشاورتی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ساؤتھ ایشاء پارٹنرشپ پاکستان کے ریجنل پروگرام آفیسر مقبول بلوچ نے شرکاء کو سیپ کے پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اور بتایا کہ اس وقت ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان انسانی حقوق پروگرام پر پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد بھی ہے کہ ہم آ پ سے مشاورت کریں اور آپ کی تجاویز اور آرا کو لے کر حکومت کے ارباب اختیار اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا کہ اقلیتوں کے تعلیم کے حوالے اس طرح کے اقدام اٹھانے پر میں ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان کا ممنو ن ہوں میرا خیال ہے کہ اقلیتوں کے تعلیم کے حوالے سے یہ پہلا قدم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات میں اقلیتی بچوں کو یہ آپشن دیا جاتا ہے کہ وہ اخلاقیات کا دیں یا پھر اسلامیات کا پرچہ اس کے بعد بچوں کی اکثریت اسلامیات کا پر چہ منتخب کر تے ہیں کیونکہ ان کو اسلامیا ت میں تحریری مواد کافی تعداد میں ملتا ہے جبکہ اخلاقیات کا مواد نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا یا کہ اصل مسئلہ یہ کہ بعض اسکولوں میں جگہ اقلیتی بچو ں کی تعداد کم ہو تی ہے اور بعض اسکولوں میں زیادہ جس کی وجہ سے اس اہم مسئلے پر توجو نہیں دی گئی ۔

انھوں نے بتایا کہ اخلاقیا ت کی کتابیں تو موجود ہیں لیکن وہ اس حوالے سے اقلیتوں کے ضروریات کو پوری نہیں کر تیں انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے ہر پاکستانی شہری کا حق ہے کہ ان کو ان کی مذہبی تعلیم ملے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے یہ حق اپنے ہر شہری تک پہنچائے۔ محکمہ تعلیم اپنے طور پر ہر ممکن کو شش کر رہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے بہتری ہو تاکہ ہم ہر بچے تک معیاری تعلیم پہنچا سکیں ۔

انھوں نے اقلیتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ خود بھی اس سلسلے میں آگے آئیں ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ اخلاقیات میں اقلیتی مذاہب اور ان کے رہنماؤں کے بارے میں بہت کم لکھا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک کمیٹی بنائیں جس میں ہر اقلیتی مذہب کے لوگ شامل ہوں اور ہرکوئی اخلاقیات کے مضمون کا مطالعہ کرے اور اپنے تحریری تجاویز کمیٹی کے پاس لے آئے اور اس کے بعد کمیٹی ان کی شفارشات کوساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان کے ساتھیوں سے شےئر کرے اور ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان ان تجاویز کو فائنل کرکے ان کو حکومت اور اراکین اسمبلی کے ساتھ شےئر کرے۔

اخلاقیات کے مضمون میں اقلیتوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہندو برادری اور دیگر اقلیتی بچوں کو ان کی مذہبی تعلیم دی جائے تاکہ ان کو بھی اپنی مذہب کے بارے میں معلومات مل سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں صرف اجازت دے ہم اپنی کمیونٹی کی جانب سے اساتذہ فراہم کریں گے۔ہمیں چاہئے کہ اسلامیات میں سے کچھ ایسے ابواب ہیں ان کو نکالا جائے اور اخلاقیات میں ہر مذہب کے حوالے سے مثبت اسباق اور ان کے مذہبی رہنماؤں کے بارے تفصیلات شامل کئے جائیں مشاورتی میٹنگ میں حاجی وطن یار خلجی،رضوان کاسی ،سردار جسبیر سنگھ ،ودود جمال، حمید اللہ کاکڑاور الیاس اندریاسنے بھی اپنی تجاویز دیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی اسلام آباد میں منعقد ورلڈ لیڈر ..

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی اسلام آباد میں منعقد ورلڈ لیڈر ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت  بلتستان کے مابین ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین ..

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر