آزادکشمیریونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس کو جدید تعلیمی ساز وسامان سے لیس کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پیر 15 اپریل 2024 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں قائم مختلف تدریسی شعبوں کو سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تعاون سے جدید تعلیمی سازوسامان سے لیس کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز ہوگیاہے۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق برادراسلامی ملک نے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیزکیمپس کے لئے چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدکی خطیر رقم سے جدیدترین ایجوکیشنل ایکویپمنٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو رواں سال اگست تک جاری رہے گا۔

تعلیمی ساز و سامان میں سائنس لیبارٹریز،انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز،آرٹ اینڈڈیزائن کے لیے ٹیکسٹائل سے متعلقہ مشینیں اوردیگر سامان،بائیوٹیکنالوجی،بیالوجی،کیمسٹری،کمپیوٹرسائنسز اینڈآئی ٹی،الیکٹریکل انجینئرنگ،انگلش ڈیپارٹمنٹ، جنرل آفس ایکویپمنٹس،جیالوجی،ہیلتھ اینڈمیڈیکل سائنسز،ہائی ٹیک ایکویپمنٹس،فزکس،سافٹ ویئر انجینئرنگ، ویڈیو کانفرنسنگ اورزوالوجی کے شعبہ جات کے لیے جدید ترین ایکویپمنٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق 2005 ء کے تباہ کن زلزلے کے بعدچھترکلاس کے مقام پر سعودی عرب کے تعاون سے سات ارب سے زائدکی خطیر لاگت سے تعمیر کیے جانے والے کیمپس میں معیاری تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں قائم سائنس اور کمپیوٹرلیبز کو کیمپس کے شایان شان بنانے کے عزم کے تحت سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران سے طویل ملاقاتیں کیں اور تعلیمی ساز وسامان کی فراہمی کے لیے باقاعدہ تحریک کی تھی جسے سعودی حکومت نے قبول کرلیا جس کے نتیجے میں 28جولائی 2022 ء کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکے درمیان کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت برادراسلامی ملک نے کنگ عبداللہ کیمپس کے لیے چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدکی خطیر رقم سے جدید ترین تعلیمی ساز و سامان مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے جامعہ کشمیر کے مختلف شعبوں کی لیبارٹریز کو فراہم کیے جانے والے ان جدیدترین ایکویپمنٹس سے نہ صرف اس وقت موجودآن کیمپس دس ہزار سے زائدطلبہ و طالبات اور تین سو فیکلٹی ممبران مستفید ہونگے بلکہ آنے والی نسلوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات بھی اس سے استفادہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سات ارب سے زائدکی خطیرلاگت سے کنگ عبداللہ کیمپس کی تعمیر اور اب چارارب چالیس کروڑروپے سے زائدمالیت کے تعلیمی ساز وسامان کی فراہمی سے ملک کے اس خوبصورت ترین کیمپس کو جدید تعلیمی سہولتوں سے آراستہ کرنا سعودی حکومت کا ایک ایسا کارنامہ ہے جسے آزادکشمیر کے عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد