ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ،طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور ای بائیک سکیم اچھے اقدامات ہیں ،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کے لئے تیار کرنابڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں شعبہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے چیف منسٹریوتھ انیشیئٹیو کے تحت طلباطالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے وحید شہید حال میں خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبا ڈاکٹر محمد علی کلاسرا،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر کامران عابد، فیکلٹی ممبران،پی ایچ ای سی، پی آئی ٹی بی اور پنجاب بینک سے آفیشلز سمیت طلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے کہا کہ ریاست کے اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طلبا کے لئے لیب ٹاپ سکیم، فری انٹرنیٹ سکیم اور اب ای بائیک سکیم یقینا اچھے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے پاس طلبا کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے 60بسیں ہیں جو طلبا کی تعداد میں اضافے کے باعث ناکافی ہوتی جارہی ہیں جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ سکیم کار آمد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے خاص طور پر طالبات کو ضرورفائدہ اٹھانا چاہیے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ نوجوان طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں اورحصول تعلیم میں آسانیاں حاصل کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد طلبا کی اداروں تک رسائی اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق طلبا کے لئے سکیم کو سود سے پاک اور آسان رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو اپنے مضامین میں مہارت حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادار کرناچاہئے۔ قبل ازیں ڈاکٹر وسیم نے سکیم کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی

جاری میٹرک امتحانات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،فیصل ترکئی

جاری میٹرک امتحانات میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،فیصل ترکئی

تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹلیجنس، کمپیوٹنگ اور دیگر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم پر زور دیں، وزیر سائنس ..

تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹلیجنس، کمپیوٹنگ اور دیگر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم پر زور دیں، وزیر سائنس ..

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..