جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز
اسماعیل انڈسٹریز جامعہ کراچی کو مختلف اقسام کے کُل 60000 پودے فراہم کرے گی تیزی سے تبدیل ہوتی موسمیاتی صورتحال حال کے باوجود کراچی کو کنکریٹ کا شہربنایاجارہاہے، ڈاکٹر خالد عراقی
ہفتہ 20 اپریل 2024 22:34
(جاری ہے)
قبل ازیں اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈکے ڈائریکٹر حامد اسماعیل کی قیادت میں آنے والے وفد جس میں اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی کلچر اینڈ سسٹین ایبیلیٹی لیڈر مشک اُداسی، ڈپٹی منیجر ایڈمن آپریشنز فرحان محمود، منیجر ایچ آر سروسز انیس احمد، اسسٹنٹ مینیجرمسعود احمد صدیقی اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی سسٹین ایبلٹی اسپیشلسٹ ارحمہ طارق شامل نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم صدیقی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر سلمان زبیر ایڈوائزر کیمپس سیکیورٹی افیئرز اور دیگر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حامد اسماعیل نے بتایا کہ وہ کراچی کو سرسبز و شاداب شہر بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے ماہرین نباتیات وماحولیات کے تجربات سے استفادہ اور سرسبزوشادابی کے اس سلسلے کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دبئی جسے دنیا کے بہترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش کا سامنا کیا ہے اور بارش کے پانی سے پورا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے علاوہ امریکہ اور چین کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے پاس بے شمار وسائل اور جدید ترین ٹیکنالوجیز ہیں لیکن حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انہیں خاطرخواہ نقصان اٹھانا پڑااوردنیا ہر 10 سال بعد موسمی حالات اور درجہ حرارت میں واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے۔حامد اسماعیل نے بتاکہ انڈسٹریز کافی عرصے سے ضرورت مند لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور میڈیکل کیمپ فراہم کر رہی ہے اور اب پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کرناچاہتی ہے۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے حاضرین کو بتایا کہ جامعہ کراچی میں سال میں تین سے چارشجرکاری مہم کا آغاز ہوتاہے جس میں مقامی پودوں کی نہ صرف شجرکاری بلکہ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایاجاتاہے جس کا منہ بولتاثبوت جامعہ کراچی میں موجود ہریالی ہے۔جامعہ کراچی مختلف کارپوریٹ سیکٹر کے اشتراک سے طلباوطالبات کو بھی جامعہ میں شجرکاری کے بھرپورمواقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور سخت موسمی حالات کے سنگین چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اورموسمیاتی تبدیلیوں سے کا مقابلہ کرنے کے لئے من حیث القوم ہم سب کو اپنا اپنا کردار اداکرناچاہئے۔تیزی سے تبدیل ہوتی موسمیاتی صورتحال حال کے باوجود کراچی میں شجرکاری اور ہریالی کے بجائے اس کنکریٹ کا شہربنایاجارہے،کراچی جیسے میگاسٹی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لئے تواترکے ساتھ شجرکاری اور اس کی دیکھ بھال ناگزیر ہوگئی ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد
کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ
پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے
پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ
پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد
پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ
پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد
کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل
لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..
ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد
یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات
پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب
لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم
یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ
خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..
وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..
سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..