جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز

اسماعیل انڈسٹریز جامعہ کراچی کو مختلف اقسام کے کُل 60000 پودے فراہم کرے گی

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور اسماعیل انڈسٹریز کے اشتراک سے 2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اور اسماعیل انڈسٹریزلیمیٹڈکے ڈائریکٹر حامد اسماعیل نے پودالگاکرکیا۔اس موقع پر سیکریٹری لینڈ اسکیپ اینڈ گارڈننگ کونسل جامعہ کراچی ڈاکٹر وقاراحمد ،شعبہ نباتیات کے پروفیسرڈاکٹر محمد فہیم صدیقی،صدرشعبہ مائیکروبائیولوجی پروفیسرڈاکٹر تنویر عباس ودیگر نے بھی پودے لگائے۔

شجرکاری مہم کے لئے اسماعیل انڈسٹریز کی جانب سے پہلے مرحلے میں جامعہ کراچی کو مختلف اقسام کے 1000 پودے دئے گئے جبکہ اسماعیل انڈسٹریز جامعہ کراچی کو مختلف اقسام کے کُل 60000 پودے فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈکے ڈائریکٹر حامد اسماعیل کی قیادت میں آنے والے وفد جس میں اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی کلچر اینڈ سسٹین ایبیلیٹی لیڈر مشک اُداسی، ڈپٹی منیجر ایڈمن آپریشنز فرحان محمود، منیجر ایچ آر سروسز انیس احمد، اسسٹنٹ مینیجرمسعود احمد صدیقی اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی سسٹین ایبلٹی اسپیشلسٹ ارحمہ طارق شامل نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم صدیقی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر سلمان زبیر ایڈوائزر کیمپس سیکیورٹی افیئرز اور دیگر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حامد اسماعیل نے بتایا کہ وہ کراچی کو سرسبز و شاداب شہر بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے ماہرین نباتیات وماحولیات کے تجربات سے استفادہ اور سرسبزوشادابی کے اس سلسلے کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دبئی جسے دنیا کے بہترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش کا سامنا کیا ہے اور بارش کے پانی سے پورا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے علاوہ امریکہ اور چین کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے پاس بے شمار وسائل اور جدید ترین ٹیکنالوجیز ہیں لیکن حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انہیں خاطرخواہ نقصان اٹھانا پڑااوردنیا ہر 10 سال بعد موسمی حالات اور درجہ حرارت میں واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے۔

حامد اسماعیل نے بتاکہ انڈسٹریز کافی عرصے سے ضرورت مند لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور میڈیکل کیمپ فراہم کر رہی ہے اور اب پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کرناچاہتی ہے۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے حاضرین کو بتایا کہ جامعہ کراچی میں سال میں تین سے چارشجرکاری مہم کا آغاز ہوتاہے جس میں مقامی پودوں کی نہ صرف شجرکاری بلکہ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایاجاتاہے جس کا منہ بولتاثبوت جامعہ کراچی میں موجود ہریالی ہے۔

جامعہ کراچی مختلف کارپوریٹ سیکٹر کے اشتراک سے طلباوطالبات کو بھی جامعہ میں شجرکاری کے بھرپورمواقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور سخت موسمی حالات کے سنگین چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اورموسمیاتی تبدیلیوں سے کا مقابلہ کرنے کے لئے من حیث القوم ہم سب کو اپنا اپنا کردار اداکرناچاہئے۔تیزی سے تبدیل ہوتی موسمیاتی صورتحال حال کے باوجود کراچی میں شجرکاری اور ہریالی کے بجائے اس کنکریٹ کا شہربنایاجارہے،کراچی جیسے میگاسٹی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لئے تواترکے ساتھ شجرکاری اور اس کی دیکھ بھال ناگزیر ہوگئی ہے۔#

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..