کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا

مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:41

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد 29 سالہ مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص جناح اسپتال میں داخل ہے جہاں خون کے نمونے لے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔ مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu