ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالسمیع

پیر 7 اپریل 2025 12:21

ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے،  ڈاکٹر عبدالسمیع
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے،اس سے دماغ تروتازہ اور جسم میں توانائی محسوس ہوتی ہے،شوگر ،کولیسٹرول ،دل کی امراض ،موٹاپا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کےلئے واک اور ورزش بہت اہم ہے۔اس بات کا اظہار ڈاکٹر عبدالسمیع نے عالمی یوم صحت کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورزش ایک ایسی عادت ہے جو انسانوں کو نہ صرف کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ اس سے انسان ایک خوشگواری بھی محسوس کرتا ہے، ورزش انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے وقت نکالنا بہت ضروری ہے اگر مصروف اوقات کے باعث اگر کسی کو دن کے آغاز پر ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا تو شام کو وقت ضرور نکالے ۔انہون نے بتایا کہ 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7 اپریل کو ’’ ورلڈ ہیلتھ ڈے ‘‘ منایا جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu