سکھر چیمبر کا ایف بی آر کی پالیسیوں اور بھاری جرمانوں پر شدید ردِعمل

جمعہ 8 مئی 2026 18:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایف بی آر کی جانب سے ڈیجیٹل انوائسنگ اور بھاری جرمانوں سے متعلق خوف و ہراس پھیلانے والے اشتہارات اور دبا پر مبنی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر چیمبر کے مطابق کاروباری برادری پہلے ہی مہنگائی، توانائی بحران، بلند شرحِ سود، بھاری ٹیکسوں اور معاشی بے یقینی کا شکار ہے جبکہ ایسے اقدامات تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

چیمبر نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ جیسے اشتہارات کو تاجروں، صنعتکاروں اور ایس ایم ایز میں خوف پیدا کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کا مقصد کاروباری آسانیاں فراہم کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ ہراسانی اور دبا ڈالنا۔

(جاری ہے)

سکھر چیمبر نے خبردار کیا کہ غیر حقیقت پسندانہ اور سخت پالیسیوں کے باعث چھوٹی و درمیانی صنعتیں متاثر، کاروباری سرگرمیاں محدود، بے روزگاری میں اضافہ، سرمایہ کاری میں کمی اور ملکی معیشت مزید بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔

سکھر چیمبر نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے ڈیجیٹل انوائسنگ کے نفاذ میں فوری نرمی، ایس ایم ایز کو مناسب تربیت کی فراہمی، جرمانوں اور ہراسانی پر مبنی مہم کی بندش اور تمام چیمبرز، تاجر تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قابلِ عمل پالیسی ترتیب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھر چیمبر نے واضح کیا کہ وہ کاروباری برادری، صنعتوں اور ملکی معیشت کے مفادات کے خلاف ہر پالیسی کی مخالفت جاری رکھے گا اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا کیونکہ مضبوط کاروباری طبقہ ہی ملک کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن  ہفتہ   کو منایا  گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر  عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق