2016-17ء کے دوران مصر کی روئی کی برآمد میں 19 فیصد اضافہ

اتوار 13 اگست 2017 13:50

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) مصر نے کہا ہے کہ کاروباری سال 2016-17ء کے دوران اس کی روئی کی برآمد میں 19 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ جنس کی بہتر پیداوار ہے۔

(جاری ہے)

کاٹن ایکسپورٹ کونسل کے سربراہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک مصر کی جانب سے روئی کی برآمد 38000 ٹن تک پہنچ جانے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 19 فیصد زیادہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مصر 2011 ء کے انقلاب کے بعد عالمی روئی مارکیٹ میں کھوجانے والا اپنا حصہ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال صرف 1 لاکھ تیس ہزار ایکڑ رقبے پر روئی کی کاشت کی گئی جسے آئندہ سالوں میں بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں