مصر نے حج کرنے والے فلسطینیوں کے لیے غزہ کراسنگ کھول دی

منگل 15 اگست 2017 09:50

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) مصر نے کئی ماہ کے بعد غزہ پٹی کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہ کو کھول دیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ سرحد کھولنے کا مقصد حج کے لیے جانے والے فلسطینیوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے، جہاں سے وہ مکہ کا سفر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کی حکومت کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات حشام اًدوان کے مطابق یہ سرحد چار روز کے لیے یکطرفہ طور پر کھول دی گئی ہے اور اس دوران 2500 فلسطینی غزہ پٹی سے مصر میں داخل ہوں گے۔ ان میں سے 800 عازمین پہلے ہی حج کے لیے سعودی ویزے حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں