مصر نے 13 نادر تمسکات اور کرنسی نوٹ چین کے حوالے کر دیئے

ان میں سے بعض کا تعلق کنگ دور حکومت (1644-1911 ) سے ہے مصر نے عراقی شاہ فیصل دور سے متعلق 44 کرنسیاں عراق کے بھی حوالے کیں

پیر 28 اگست 2017 13:49

مصر نے 13 نادر تمسکات اور کرنسی نوٹ چین کے حوالے کر دیئے
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) مصر کی وزارت نوادرارت نے چین کو گذشتہ دنوں 13 کاغذی تمسکات اور کرنسیاں بھیج دی ہیں ، ان میں بعض کا تعلق کنگ دور حکومت (1644-1911 ) ہے ، یہ نادر اشیاء ایک خصوصی تقریب میں پیش کی گئیں جو مصر کے قومی عجائب گھر قاہر ہ میں منعقد ہوئی ، نوادرات کے وزیر خالد العنانی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی واقعات پہلی بار ملک سے باہر بھیجی جارہی ہیں کیونکہ مصر کسی بھی قسم کی باقیات جن میں غیر ملکی باقیات شامل ہیں کی سمگلنگ کیخلاف ہے ، ان تمسکات اور کرنسی نوٹ میں 20یوآن کے بینک نوٹ بھی شامل ہیں جو چین کے سینٹرل سویت میں 1930ء کے ابتدا میں جاری کئے گئے تھے اور ایک بینک نوٹ وہ ہے جو 1900ء میں جاری کیا گیا تھا ،مصر میں چین کے سفیر سانگ آئی گو نے کہا ہے کہ ان نادر اشیاء کا تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کا مظہر ہے ،اس خصوصی تقریب کے موقع پر مصر نے 44ایسی کرنسیاں بھی عراق کے حوالے کیں جو 1921ء سے 1958ء کے فیصل دور سے تعلق رکھتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں