کوئی بھی ملک ملت شام بارے فیصلے کرنے کا حق نہیں رکھتا، ایران

منگل 29 اگست 2017 10:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) ایران نے کہا ہے کہ خطے کی اقوام خود اپنے ممالک کی مالک ہیں اور کوئی بھی ملک ملت شام بارے فیصلے کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ارنا نیوز کے مطابق عرب اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے تہران میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سٹافن ڈی مستورا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کے حل کے عمل میں موثرممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کے تناظر میں گفتگو کی جا چکی ہے اور اس کی بنیاد پر بحران شام کے حل کے لئے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ستمبر کے آخر میں چھٹا بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا۔

انھوں نے علاقے اور شام میں اثرو نفوذ پیدا کرنے کے لئے ایران کی کوشش پر مبنی صیہونی حلقوں کے دعؤوں کے بارے میں کہا کہ ایران نے بحران شام اور علاقے کے بحرانوں کے آغاز سے ہی ان بحرانوں کے جلد سے جلد سے حل کے لئے مستقل پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور جو چیز ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے وہ انسانی المیے کو ختم کرنا اور متحارب فریقوں کی مدد کے لئے سیاسی افق کھولنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کے عسکری اور سیاسی میدان میں اہم نتائج سامنے آئے ہیں ۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ شام کے حالات کے سلسلے میں مشترکہ ادراک تک پہنچنے کے لئے ایران ایک بااثر ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں