ایران کا سبز انقلاب تحریک کے قائدین کے ٹرائل کا عندیہ

عدلیہ سبز انقلاب تحریک کے سرکردہ رہ نما مہدی کروبی، میر حسین موسوی اور انکی اہلیہ کیخلاف مقدمات چلانے کا ارادہ رکھتی ہے،پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفری

بدھ 30 اگست 2017 13:32

ایران کا سبز انقلاب تحریک کے قائدین کے ٹرائل کا عندیہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2017ء) ایران نی2009ء میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد سبز انقلاب تحریک شروع کرنے والے قائدین کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفری دولت آبادی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ سبز انقلاب تحریک کے سرکردہ رہ نما مہدی کروبی، میر حسین موسوی اور ان کی اہلیہ زھرا رھنورد کے خلاف مقدمات چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ تینوں رہ نما گذشتہ سات سال سے اپنے گھروں میں جبری طور پرنظر بند ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سبز انقلاب تحریک برپا کرنے والے سیاسی لیڈروں کی نظر بندی آئینی اور قانونی ہے اور یہ فیصلہ ملک کی سپریم قومی سلامتی کونسل کی جانب

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں