کردستان ریفرنڈم کے منسوخ ہونے کی توقع رکھتے ہیں، ترکی

جمعرات 24 اگست 2017 15:42

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک کردستان کی قیادت کو اس امر سے آگاہ کرے گا کہ ریفرنڈم کا فیصلہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اوگلو نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ اربیل کی حکومت کردستان کی خود مختاری کے حوالے سے مقررہ ریفرنڈم کو منسوخ کر دے گی۔بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کا امن و استحکام اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ داعش تنظیم سے خلاصی حاصل کی جائے۔ اوگلو نے باور کرایا کہ کردوں کا مفاد متحد عراق میں پوشیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں