فرانس کا عراق کے لیے 430 ملین یورو قرضے کا اعلان

اتوار 27 اگست 2017 10:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) عراق کی خستہ حال اقتصادیات کو بحال کرنے کے لیے فرانس نے 430 ملین یورو کا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق قرضہ دینے کی اطلاع فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے عراقی وزیراعظم حیدر البغدادی کے ساتھ ملاقات میں دی۔ اس ملاقات میں فرانس کے وزیر دفاع فلورینس پارلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ان دونوں وزراء نے عراقی صدر فواد معصوم سے بھی ملاقات کی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری سے بھی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ اس پریس کانفرنس میں فلورینس پارلی نے بھی شرکت کی۔ دونوں فرانسیسی وزرا بغداد کے بعد خود مختار کردستان جائیں گے اور وہاں وہ کرد صدر مسعود بارازانی سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں