فیفا انڈر 20 ورلڈکپ، کولمبیا نے ترکی کو ہرا دیا

جمعرات 27 جون 2013 15:48

استنبول( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27جون 2013ء) کولمبیا نے میزبان ترکی کو 0-1سے زیر کرکے فیفا انڈر 20ورلڈ کپ کے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ استنبول میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے 52ویں منٹ میں مڈ فیلڈر یوآن فرنینڈو کوئنٹیرو نے کولمبیا کو برتری دلائی جو آخر تک قائم رہی۔ کولمبیا نے دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک میچ جیتا جب کہ آسٹریلیا کے ساتھ اس کا میچ برابری پر ختم ہوا۔

ترکی اور السلواڈور تین، تین پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ گروپ سی کے ایک اور میچ میں السلواڈور نے آسٹریلیا کو 1-2سے قابو کرکے ٹورنامنٹ میں بقا ء کی امید روشن کرلی۔ آسٹریلیا نے ساتویں ہی منٹ میں جوشوا بریلانٹے کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی تھی۔

(جاری ہے)

17ویں منٹ ڈیگو کوکا نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک کر دیا۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل جوز اینجل پینا نے گول کرکے السلواڈور کو 1-2کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

گروپ ڈی میں پیراگوئے نے میکسیکو کو 0-1سے شکست دے کر یونان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ کامل اوکر اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول کرنے کامیاب نہ ہوسکیں۔ 52ویں منٹ میں 19سالہ اسٹرائیکر ڈرلس گونزالیز نے پیراگوئے کے لئے گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں یونان اور مالی کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں