کویت افرادی قوت پبلک اتھارٹی کا 30 سال سے کم عمر کے غیر ملکی ملازمین کی بھرتی پر پابندی لگانے پرتبادلہ خیال

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 6 ستمبر 2017 13:52

کویت افرادی قوت پبلک اتھارٹی کا 30 سال سے کم عمر کے غیر ملکی ملازمین کی بھرتی پر پابندی لگانے پرتبادلہ خیال
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 ستمبر 2017ء) کویت میں سماجی امور اور لیبر اور اقتصادی معاملات برائے وزیر ہندالسبیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افرادی قوت کی پبلک اتھارٹی 30 سال سے کم عمر کے غیر ملکی ملازمین کی بھرتی پر پابندی لگانے پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے اگلے ہفتے ملاقات کرے گی ۔

(جاری ہے)

عید الاضحی پر پریس کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت برائے افرادی قوت اگلے ہفتے ہونے والی اس ملاقات کے بعد جلد ہی کوئی فیصلہ سنائے گی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں