کویت ، ٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑیاں 2 ماہ کے لیے ضبط

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 25 اکتوبر 2017 10:38

کویت ، ٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑیاں 2 ماہ کے لیے ضبط
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی گاڑی دو ماہ تک ضبط کر لی جائیگی۔

(جاری ہے)

قوانین کی خلاف ورزی میں حدِرفتار، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ممنوعہ جگہ پر کار پارکنگ اور ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ بھی اسی زمرے میں آئینگی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں