کویت ، ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کی اپیل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 2 نومبر 2017 15:44

کویت ، ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کی اپیل
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2017ء) باخبر ذرائع کے مطابق کویت کی اندرونی معاملات کی وزارت  کے اہلکار نے پارلیمنٹ میں ایک پرپوزل پیش کیا ہے جس کے مطابق ٹریفک کی پانچ سے زیادہ خلاف ورزیوں پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کویت ٹائمز کے مطابق یہ پرپوزل ٹریفک معاملات کی وزارت کے اسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل فہد ال شووائی نے اندرونی وزارت کے قائم مقام وزیر شیخ خالد ال جرحہ کو نظر ثانی کے لیے جمع کر وایا ہے۔

اس پرپوزل کے مطابق غیرملکیوں کو پانچ سالوں میں صرف 4 دفعہ ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے کی اجازت ہے ، پانچویں غلطی پر انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ پانچ سال پورے ہونے کے بعد یہ چار خلاف ورزیاں ختم ہو جائیں گی نیا سائیکل شروع ہو جائے گا۔ اس پرپوزل پر پارلمینٹ مین بحث و مباحثہ جاری ہے تاہم ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں