کویتی مائیں غیر ملکی بچوں کو شہریت دینے کی حقدار ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 15 جنوری 2018 16:56

کویتی مائیں غیر ملکی بچوں کو شہریت دینے کی حقدار ہیں
الکویت  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء)  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے کویتی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کو مقامی شہریت دینے کی تجویز پر مباحثہ شروع کردیا۔ کویتی شہریت دینے کیلئے متعدد شرائط تجویز کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک شرط یہ ہے کہ کویتی ماں کی غیر ملکی اولاد کی عمر 21 برس ہو ، کویت میں پیدائش ہوئی ہو۔ ملک میں ہی مسلسل اقامت پذیر ہو۔ کویتی ماں کی غیر ملکی اولاد اس دو صورت میں کویتی شہریت حاصل کرسکے گی کہ اس کے پاس کسی ملک کی شہریت ہو یا کسی بھی ملک کی شہریت اس کے پاس نہ ہو۔ تجویز کیاگیا ہے کہ 21 برس کی عمر ہوجانے پر کویتی ماں کی غیر ملکی اولاد کو اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کی شہریت اختیار کرنے کا حق دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں