کویت ، غیر ملکی سرکاری ملازمین کو نوٹس جاری

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 29 جنوری 2018 17:06

کویت سٹی  (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری2018ء) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کویت میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کا معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس چند دنوں میں جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے پہلے جن غیرملکیوں کی خدمات ختم کی جارہی ہیں انہیں لیبر قوانین کے مطابق 3 ماہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ سرکاری محکموں میں جن غیر ملکیوں کے معاہدے ختم کئے جارہے ہیں ان میں سے بیشتر قانونی ماہر، فنی شعبوں سے وابستہ، اکاؤنٹنٹس اور دیگر شامل ہیں۔ 

میں شائع ہونے والی مزید خبریں