کویت میں بھی غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔رقم کے لین دین پر بھاری ٹیکس عائد

کویت پارلیمنٹ ، کم آمدنی والے تارکین وطن کو ترسیلات زر قانون سے استثنی دے دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 2 اپریل 2018 14:07

کویت میں بھی غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔رقم کے لین دین پر بھاری ٹیکس عائد
کویت سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018ء) کویت پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں کے لیے ترسیلات زر پر  5 فیصد ویلیوایڈڈ ٹیکس نافذ کر دیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق کویت پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں کے لیے پیسے کے لین دین پر 5 فی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا قانون نافذ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس قانون کے مطابق 99 دینار پر 1 فیصد ، 200 دینار پر 2 فیصد اور 300 سے 499 دینار پر 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10ہزار دینار جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ غیر قانونی طریقے سے پیسوں کی ترسیل پر 5 سال جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ ٹرانسفر کی جانے والی رقم کا 5 گنا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

تاہم کویت پارلیمنٹ نے کم آمدنی والے تارکین وطن پر بوجھ نہ ڈالتے ہوئے انھیں اس ترسیلات زر قانون سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں