مکہ کی گرینڈ مسجد میں وہیل چیئر اسسٹنٹ کے لئے عمر کی حد مقرر

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 17 جنوری 2018 13:55

مکہ کی گرینڈ مسجد میں وہیل چیئر اسسٹنٹ کے لئے عمر کی حد مقرر
مکہ المکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018) دو مقدس مسجدوں کی صدارت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صرف25 اور 60 سال کے درمیان افراد ہی کو حج اور عمرہ حاجیوں کی وہیل چئیر کو دھکا دینے کی اجازت دی جائے گی. دو مقدس مسجدوں کی صدارت کے مکہ المکرمہ میں حاجیوں کی نقل وحمل کو رواں رکھنے والے صالح ہدسواہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمر کی یہ حد اس لیے مقرر کی ہے کہ وہیل چئیر کے ذریعے صفاء اور مروہ کا چکر لگانے والے حاجی اکثر پیچھے رہ جاتے تھے اور اپنی حج و عمرے کی رسومات کو وقت پر مکمل نہیں کر پاتے تھے۔

(جاری ہے)

بہت سے حاجیوں کی شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ انکی وہیل چئیر کو دھکا دینے والے افراد کافی سست روی سے کام لیتے ہیں جس پر صدرات نے عمر کی یہ حد مقرر کی ہے۔ سعودی عرب میں حاجیوں کے وہیل چئیر کو دھکا دینے والے ملازمت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جہاں یہ حاجیوں کے لیے ایک سہولت ہے وہیں بہت سے بے روگار لوگوں کے لیے روزگار کو ذریعہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں