بریدہ: قران ِ پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

جمعہ 17 جون 2016 16:16

بریدہ: قران ِ پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

بریدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جون 2016ء): بریدہ پولیس نے مسجدمیں قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بے حرمتی کرنےوالے شخص کے بارے پھیلنے والی خبر کے بعد اس کو گرفتار کر لیا ہے.پولیس اہلکار کے مطابق مذکورہ شخص نے مسجد میں قرانِ پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق اس شخص کی دماغی حالت درست نہیں لگتی ۔ لیکن بریدہ پولیس نے اس کا مقدمہ بیورو آف انویسٹیگیشن اینڈ بپلک پروسیکیوشن محکمے کو بھیج دیا ہے ۔ اس محکمے کی رپورٹ کے بعد اس شخص پر فرد جرم عائد ہو گی۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت سزا دی جاتی ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں