متحدہ عرب امارات ، برج الخلیفہ کا روشنیوں کا میلا مارچ تک جاری رہے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 10 جنوری 2018 09:30

متحدہ عرب امارات ، برج الخلیفہ کا روشنیوں کا میلا مارچ تک جاری رہے گا
دبئی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2018ء) مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میں اِعمار کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ برج خلیفہ پراپ لائٹ 2018 کے نام سے اپنے لیزر ڈسپلے ایونٹ کا سلسلہ مارچ کے اختتام تک جاری رکھے گی۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس ایونٹ نے کسی بھی ایک عمارت پر سب سے بڑی آڈیو اور ویژول پریزنٹیشن کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ روزانہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بچے ہوا کرینگے جبکہ ہفتے کے اختتام پر جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے اوقات رات 10بجے ہوں گے۔

برج خلیفہ پر نصب بڑی اسکرینیں 11 لاکھ پِکسل کی ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کو نشر کرتی ہیں۔رواں برس متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے 100 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر عظیم الشان ویژول ڈسپلے پیش کیا جائے گا۔ اپ لائٹ 2018 ایونٹ کے دوران مطلوب برقی قمقموں ، لیزر آلات اور دیگر لوازمات کا وزن 118 ٹن سے زیادہ ہے۔ ان کے علاوہ استعمال میں آنے والی کیبل کی مجموعی لمبائی 28.7 کلومیٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں